حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزخطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 29 جولائی 2015ء بروز بدھ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا:۔

اس وقت مَیں تین نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ اللہ تعالیٰ یہ سب نکاح ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور جانبین کو ایک دوسرے کا حق ادا کرنے والا بنائے۔

پہلا نکاح عزیزہ سعدیہ سمیع بنت مکرم عبد السمیع صاحب (کینیڈا) کا ہے جو عزیزم فداء الحق واقف نَو ابن مکرم دبیر الحق صاحب( لندن) کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پرطے پایا ہے۔

سعدیہ خاندانی لحاظ سے مولانا محمد حفیظ بقاپوری صاحب سابق ایڈیٹر بدؔر اور پرنسپل جامعہ احمدیہ کی پڑنواسی ہیں اور فداء الحق مولانا ابو المنیر نور الحق صاحب مرحوم کے پوتے اور حضرت منشی عبد الحق صاحب اور حکیم جلال الدین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد اور نسل میں سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو اپنے بزرگوں کی نیکیوں کو قائم رکھنے کی ہمیشہ توفیق عطا فرمائے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔

اگلا نکاح عزیزہ مدیحہ نسیم احمد بنت مکرم نسیم احمد صاحب لندن کا ہے جو ایم ٹی اے کےکارکن ہیں اور یہ عزیزم بلال احمد خالد واقف نَوا بن مکرم محمد عمرخالد صاحب کے ساتھ سات ہزار پاؤنڈ حق مہر پرطے پایا ہے ۔

یہ خاندان بھی صحابہ کے خاندان میں سےہے۔ لڑکی کا خاندان قاضی ضیاء الدین صاحب اور قاضی عبد الرحیم صاحب کی نسل ہے ۔اور بلال احمد خالد بھی حضرت چوہدری محمدخان صاحب صحابی کی نسل میں سے ہیں۔

پس ان سب کو یاد رکھنا چاہئے کہ صرف صحابہ کی نسل میں سے ہونا کوئی اعزازنہیں ہے جب تک خود بھی ان کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی زندگیاں نہ گزاریں اور اپنی نسلوں کی تربیت نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ اس کی توفیق دے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔

اگلا نکاح ہے
Miss Haniah Day daughter of Mr. Adrian Irfan Charles Day. It has

settled with Syed Muhammad Uthmaan Nasser son of Mukaram Syed Muhammad Arif Nasser Sahib at a Haq Mahar of Twenty thousand pounds.

حضور انور نے فریقین میں انگریزی میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔

May Allah bless this Nikah in every respect.

اب دعا کر لیں۔

(مرتبہ:۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button