حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزخطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یکم اپریل 2015ء بروز بدھ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا:۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔

اس وقت مَیں چند نکاح پڑھاؤں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ حنا شہاب بنت مکرم مظفر احمد شہاب صاحب جرمنی کا ہےجو عزیزم محمد بلال متعلم جامعہ احمدیہ جرمنی ابن مکرم محمد یحییٰ صاحب کے ساتھ تین ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔

اگلا نکاح عزیزہ سلمہ مریم سہیل بنت مکرم ملک عبد السمیع سہیل صاحب کا ہے جو عزیزم مبشر احمد شاہد ابن مکرم شاہد عمر ناصر صاحب کے ساتھ بیس ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔

اگلانکاح عزیزہMounia Amazouz آف مراکش کا ہے جو مکرم عبد اللہ Amazouz صاحب کی بیٹی ہیں۔یہ مکرم عطاءالحبیب خالد صاحب ابن مکرم عطاء الکریم شاہد صاحب کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ ابراِہیم اخلف صاحب لڑکی کے وکیل ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا۔ مکرم ابراہیم اِخلف صاحب سے انگریزی میں ایجاب و قبول کرواتے ہوئے سہواً حق مہر کا ذکر رہ گیا اور انہوں نے نکاح کو منظور کر لیاتو اس پر حضور انور نے مکرم ابراہیم اِخلف صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔
Ikhlaf Sahib I did not mention Haq Mehr and you said I agree, without

Mehr!

اور پھر حضور انور نے دعا کروانے سے قبل فرمایا:۔

رشتوں کےبا برکت ہونے کے لئےدعا کر لیں ۔

(مرتبہ:۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button