ارشادِ نبوی

ہمیشہ بلند رہنے والی ذات اللہ کی ہے

حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی اونٹنی عضباء بہت تیز رفتار تھی اور کوئی اونٹنی اس سے آگے نہ نکل سکتی تھی۔ ایک دفعہ ایک اعرابی نے اس سے مقابلہ کیا اور آگے نکل گیا۔ صحابہؓ کو بڑا رنج ہوا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے اسے محسوس کر کے فرمایا اللہ تعالیٰ دنیا کی کسی چیز کو اونچا کرتا ہے تو لازم ہے کہ اسے نیچا بھی کرے۔ (ہمیشہ بلند رہنے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔)

(صحیح بخاری کتاب الرقاق باب التواضع حدیث نمبر 6020)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button