اِک تیس دن کا یارو مہمان آگیا ہےلے کر نویدِ برکت رمضان آگیا ہے ہر خاص و عام پی لے جامِ وِصالِ مولالے کر لِقا کا شربت رمضان آگیا ہے قِسمت سے پھر ملے ہیں ایامِ سَعد ہم کولے کر خدا کی قُربت رمضان آگیا ہے رحمِ خدا کو مانگو عشرہ میں رحمتوں کےلے کر خدا کی رَحمت رمضان آگیا ہے عشرہ میں مَغفِرَت کے بخشش کی آرزو ہولے کر دعا کی رَغبت رمضان آگیا ہے (ابو بلال) (مشکل الفاظ کے معانی: نوید:خوش خبری۔ جام: پیالہ۔ وصال:مِلنا۔ لقا:ملاقات۔ ایامِ سعد:خوشی کے دن۔ قربت:نزدیکی۔ آرزو:خواہش۔ رَغبت:خواہش۔ )