اللہ کا پیارا ہے یہ مہمان مبارکہر شخص کو ہو رحمتِ رمضان مبارک اِس ماہ میں ہے ربّ کا یہ فرمان مبارکخود دے گا جزا روزے کی یزدان مبارک مامور کیے ہم پہ جو رحمت کے فرشتےمومن پہ ہے مولا کا یہ احسان مبارک آباد مساجد ہوئیں پھر اُس کے کرم سےرمضان کا ہر ایک ہے فیضان مبارک ہر شام مبارک ہے تو ہر سحر ہے پُرنورہوں برکتیں رمضان کی ہر آن مبارک دن رات تلاوت کی ملے ہم کو بھی توفیقاِس ماہ ملا تحفۂ رحمان مبارک ایثار و محبت کے سُناتا ہے جو قصّےرمضان کی آمد کی ہوئی شان مبارک پھر رحمت و برکت کے یہ دن آئے ہیں بشریٰؔبخشش کا ہو تجھ کو بھی یہ سامان مبارک