افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۹۹ویں اور ۱۰۰ویں طلبہ کا تکمیل حفظ کا اعزاز

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۱؍دسمبر کو مدرسۃ الحفظ گھانا کےطالب علم عزیزم عبد الباسط اسحاق ولد مکرم عبد الرزاق اسحاق اور مورخہ ۲۳؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو عزیزم مبارک احمد اپوکوآنٹی (Mubarak Ahmed Opoku Anti) ولد مکرم احمد آنٹی (Ahmed Anti) کو تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل ہوئی، الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزان و سلسلہ کے ليے مبارک فرمائے اور اِن کے لیے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

عزیزم عبد الباسط اسحاق کو مکرم حافظ علی فورسن (Hafiz Ali Forson) صاحب جبکہ عزیزم مبارک احمد اپوکو کو خاکسار کی زیر نگرانی مکمل قرآن کریم حفظ کرنے کی توفیق ملی۔

عزیزم عبدالباسط کو دو سال، دو ماہ اور ۲۱؍دنوں میں جبکہ عزیزم مبارک احمد کو دو سال، دو ماہ اور ۲۳؍دنوں میں مکمل قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز(مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اِس ادارے سے ۱۰۰؍حفاظ قرآنِ کریم مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں، الحمدللہ۔ اِن حفاظ میں سے ۸۴؍کا تعلق گھانا جبکہ باقی حفاظ کا تعلق برکینا فاسو، بینن، آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، لائبیریا، پاکستان، ٹوگو اور دی گیمبیا سے ہے۔

اس وقت مدرسۃ الحفظ میں زیرِ تعلیم طلبہ کی تعداد ۴۰؍ہے۔ ان میں سے ۳۶؍گھانین نیشنل، ۲؍گنی بساؤ، ایک یوکے اور ایک کینیڈین نیشنل ہیں۔

(رپورٹ:حا فظ مبشر احمد جاوید۔ مبلغ سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ساؤتومے و پرنسپ کے بارھویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button