ارشادِ نبوی

اللہ تعالیٰ کے سایہ میں جگہ پانے والے سات اشخاص

حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: سات (شخص) ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے سایہ میں جگہ دے گا، جس دن اس کے سایہ کے سوا کوئی اَور سایہ نہ ہو گا۔ انصاف کرنے والا امام اور وہ نوجوان جو اللہ کی عبادت میں پروان چڑھا ہو اور وہ شخص جس کا دل مساجد میں اٹکا ہوا ہے۔ اور وہ دو آدمی جنہوں نے اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کی اسی کے لیے وہ اکٹھے ہوئے اور اسی کے لیے جدا ہوئے اور وہ شخص جسے کسی بڑے منصب والی خوبصورت عورت نے بلایا مگر اس نے کہا میں تو اللہ سے ڈرتا ہوں اور وہ شخص جس نے کوئی صدقہ کیا اور اسے چھپا کر دیا یہاں تک کہ اس کا دایاں ہاتھ نہیں جانتا کہ اس کے بائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے۔ اور وہ شخص جس نے تنہائی میں اللہ تعالیٰ کو یاد کیا اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہ پڑے۔

(مسلم کتاب الزکاۃ، باب فضل اخفاء الصدقۃ، حدیث نمبر ۱۶۹۸)

مزید پڑھیں: بیعت: اطاعت، ثابت قدمی اور حق پر قائم رہنے کا عہد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button