متفرق شعراء
تو ہی نیکیوں میں دوام بخش
عفو آج اپنا تُو عام بخش
سو قصور میرے تمام بخش
مری لغزشوں کی نہ دے سزا
مجھے رحمتوں کا پیام بخش
میں فقط ہوں عاصی و ناتواں
تو ہی نیکیوں میں دوام بخش
جو تری نظر میں قبول ہوں
مجھے وہ سجود و قیام بخش
مری نیم شب کی دعاؤں کو
سرِ آسماں بھی مقام بخش
تیرے در کی مولیٰ فقیر ہوں
مجھے اپنے قُرب کا جام بخش
(منصورہ فضل منؔ قادیان)
مزید پڑھیں: ذکرِخیر مکرم سید میر محمود احمد ناصر صاحب۔ مَوتُ الْعَالِمِ مَوتُ الْعَالَمِ




