چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ(قسط ۴)
۲۶۔یہی تھی کہ اسلام کا ہو گواہ
بتادے وہ پچھلوں کو نانک کی راہ
گواہ gawaah: شہادت دینے والا Witness
یہی حکمت تھی کہ یہ چولہ اسلام کی سچائی پر ایک گواہ بنا رہے اور بعد میں آنے والوں کو بتا دے کہ نانک کا دین کیا تھا ۔
۲۷۔خدا سے یہ تھا فضل اُس مرد پر
ہوا اُس کے دردوں کا اک چارہ گر
فضل fazl: اللہ پاک کی اپنی مرضی سے عطا۔ Grace, bounty of God
چارہ گر chaarahgar: حکیم، ڈاکٹر، معالج،تکلیف دُور کرنے والا Doctor, physician
نانک جو اللہ تعالیٰ سے رو رو کر دعا مانگتے تھے کہ مجھے اپنا راستہ دکھادے تو وہ نانک کے دردوں کا معالج بن گیا اس کی مشکلوں کا مشکل کشا بن گیا ۔اس کا درد کیا تھا ؟ وہ وصل الٰہی کی تڑپ رکھتا تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنا راستہ دکھا دیا۔
۲۸۔یہ مخفی امانت ہے کرتار کی
یہ تھی اک کلید اس کے اسرار کی
مخفی makhfi: پوشیدہ، چھپا ہوا Concealed, hidden
امانت amaanat: کوئی چیز یا جائیداد جو عارضی طور پر کسی پر بھروسہ کرکے رکھوائی جائے۔ Entrusted thing, objects in safe keeping
کرتار kartar: کرنے والا، پیدا کرنے والا، خالق The Creator, God
کلید kaleed: کُنجی ، چابی، مفتاح، نالی A key
اسرار asraar: (سرّکی جمع) راز، پوشیدہ بات Divine secrets, mystery
یہ چولہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نانک پر بھروسے کا ایک ثبوت ہے ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک امانت ہے۔ یہ کیسے بنا ؟ کہاں سے آیا؟ کیسے تیار ہوا ؟ ایسی سب باتیں کسی کو معلوم نہیں ۔ اس نے کسی پر ظاہر نہیں کیں ۔ لیکن یہ اس ذات پاک کی نہاں در نہاں ہستی کا ایک ثبوت ہے ۔ اس کی برکت سے نانک نے خدا کے وجود کی خبر پائی ۔
۲۹۔محبت میں صادق وہی ہوتے ہیں
کہ اس چولہ کو دیکھ کر روتے ہیں
صادق Saadiq: سچا۔ True
جو اللہ تعالیٰ کے سچے عاشق ہوتے ہیں وہ اس معجزے کو دیکھ کر محبت کی وجہ سے رونے لگتے ہیں۔
۳۰۔سنو مجھ سے اے لوگو نانک کا حال
سنو قصّۂِ قدرتِ ذوالجلال
قصّۂِ قدرتِ ذوالجلال qissa e qudrat e Zul Jalaal: عظیم خدا کی قدرت کا واقعہ۔ A story of the might of Glorious, splendid, grand, almighty
اب نانک کے سارے حالات سنو ۔ یہ عظیم الشا ن خدا کی قدرت کا عجیب واقعہ ہے ۔
۳۱۔وہ تھا آریہ قوم سے نیک ذات
خردمند خوش خو مبارک صفات
آریہ aariyah: ایک قدیم قوم کا نام ہے جو ہندوستان میں آباد ہوئی۔ ہندوستان کے ایک مذہبی فرقے کا نام بھی ہےجس کے بانی سوامی دیانند سرسوتی مانے جاتے ہیں۔ یہ گروہ اپنے آپ کو قدیم آریہ قوم کے عقائد پر بیان کرتا ہے۔
An ancient race settled in India. Also the name of a religious sect in India founded by Swami Daya Nand Sarswati. This sect claims to follow the beliefs of the ancient Aryans.
خردمند khirad maNd: عقلمند Wise, intelligent
خوش خُو khush khoo: اچھی عادت کا مالک Good natured
مبارک mubaarak: برکت والا، سعید Blessed
صفات Sefaat: (صفت کی جمع) خوبیاں Qualities
اس نیک آدمی کا تعلق ہندوستان کی ایک قدیم قوم آریہ سے تھا۔ وہ بہت عقلمند، ذہین، خوش اخلاق اور بہت مبارک خوبیوں کا مالک نیک فطرت انسان تھا ۔
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جلسہ سالانہ اور الٰہی تقدیریں





الحمداللہ الفضل اخبار کا معیاردن بدن بہتری کی طرف گامزن ھے