الصلوة عمادالدین حفاظت کا پہرہ ہیں پانچوں نمازیںہدایت کا رستہ ہیں پانچوں نمازیںشریعت کا منبع ہیں پانچوں نمازیںکه رحمت کا دریا ہیں پانچوں نمازیں بدی سے بچاتی ہیں پانچوں نمازیںخدا سے ملاتی ہیں پانچوں نمازیں مسلسل ریاضت ہیں پانچوں نمازیںسراپا عقیدت ہیں پانچوں نمازیںدلوں کی سکینت ہیں پانچوں نمازیںکہ انمول دولت ہیں پانچوں نمازیں خزانوں سے بھرپور پانچوں نمازیںاندھیروں میں ہیں نُور پانچوں نمازیں چمکتا سا خورشید پانچوں نمازیںدعا، حمد، تمجید پانچوں نمازیںہیں بخشش کی امید پانچوں نمازیںہیں اقرارِ توحید پانچوں نمازیں ہیں مومن کی معراج پانچوں نمازیںعبادت کا ہیں تاج پانچوں نمازیں ہیں وحدت کا پیغام پانچوں نمازیںخدا کا ہیں انعام پانچوں نمازیںکریں دُور اوہام پانچوں نمازیںکہ ہیں دینِ اسلام پانچوں نمازیں ہمارا تو مسلک ہیں پانچوں نمازیںکہ آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں پانچوں نمازیں (قدسیہ نور فضا) مزید پڑھیں: تجھ سے ہے مرے پیار کا رشتہ بھی انوکھا