یورپ (رپورٹس)

جرمنی کی لوکل امارت میورفیلڈن والڈورف میں جلسہ یوم مسیح موعود کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے لوکل امارت میورفیلڈن والڈورف کو مورخہ۲۴؍مارچ ۲۰۲۴ء بروز اتوار جلسہ یوم مسیح موعود منانے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ جلسہ کی پہلی تقریر حمزہ محمود صاحب نے جرمن زبان میں بعنوان ’’حضرت مسیح موعودؑ کی اللہ تعالیٰ سے محبت‘‘ پیش کی۔ اس تقریر کے بعد چاند اور سورج گرہن کی پیشگوئی پرایک ویڈیو دکھائی گئی۔ اس کے بعد وحید احمد خان صاحب لوکل جنرل سیکرٹری نے حاضرین جلسہ کے ساتھ ایک کوئز پروگرام کیا جسے تمام شاملین نے بہت پسند کیا۔ اس کوئز پروگرام میں جواب دینے والوں کو موقع پر ہی انعامات بھی دیے گئے۔ اس کے بعد نفیس احمد عتیق صاحب مربی سلسلہ نے اختتامی تقریر ’’سیرت حضرت اقدس مسیح موعودؑ‘‘ کے موضوع پر کی۔

اس بابرکت جلسہ کے آخر میں مکرم مبشر احمد باجوہ صاحب لوکل امیرمیورفیلڈن والڈورف نے شاملین جلسہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اختتامی کلمات کہے اور دعا کے ساتھ اس جلسے کا اختتام ہوا۔ جلسہ کے بعد شاملین کے لیے افطار اور کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس جلسہ میں ۳۴۸؍افراد کو شرکت کرنے کی توفیق ملی۔

(رپورٹ: نعمان یوسف۔ لوکل امارت میورفیلڈن والڈورف)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button