ارشادِ نبوی
حصولِ علم کی فضیلت
حضرت صفوان بن عسالؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:کوئی نکلنے والا اپنے گھر سے علم کے حصول کے لیے نہیں نکلتا مگر فرشتے اس کے لیے اپنے پر بچھا دیتے ہیں جو وہ کر رہا ہوتا ہےاُس پر خوش ہوتے ہیں۔
(ابن ماجہ باب فَضْلِ الْعُلَمَاءِ وَالْحَثِّ عَلَى طَلَبِ الْعِلْمِ)