کلام حضرت مسیح موعود ؑ

منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام

اِسلام چیز کیا ہے خدا کے لئے فنا

ترکِ رضائے خویش پئے مرضیٔ خدا

جو مر گئے انہی کے نصیبوں میں ہے حیات

اِس راہ میں زندگی نہیں ملتی بجز ممات

شوخی و کبر دیو لعیں کا شعار ہے

آدم کی نَسل وہ ہے جو وہ خاکسار ہے

اَے کِرمِ خاک چھوڑ دے کِبر و غُرور کو

زیبا ہے کِبر حضرتِ ربِّ غیور کو

بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں

شاید اِسی سے دخل ہو دار الوِصال میں

چھوڑو غُرور و کبر کہ تقویٰ اِسی میں ہے

ہو جاؤ خاک مرضیٔ مولیٰ اِسی میں ہے

تقویٰ کی جڑ خدا کے لئے خاکساری ہے

عفّت جو شرطِ دیں ہے وہ تقویٰ میں ساری ہے

جو لوگ بدگمانی کو شیوہ بناتے ہیں

تقویٰ کی راہ سے وہ بہت دُور جاتے ہیں

(براہین احمدیہ حِصّہ پنجم، نصرۃ الحق۔ روحانی خزائن جلد۲۱ صفحہ۱۸)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button