کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام
ان کے اللہ تعالیٰ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہوتے ہیں
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ان کی ایک علامت یہ ہے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جن کے اللہ کے ساتھ ایسے مضبوط تعلقات ہوتے ہیں جن میں کوئی نیزہ،بھالا، شمشیر براں اور کوئی نشانے پر بیٹھنے والا تیر رخنہ نہیں ڈال سکتا۔ ان مقربین پر فرمانبرداری کی حالت میں موت آتی ہے۔
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۷۰)