امریکہ (رپورٹس)

سیکرٹری جنرل آف Organisation of American Statesسے ملاقات

(مروان سرور گل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ارجنٹینا)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۵؍فروری۲۰۲۴ء کو یحییٰ لقمان صاحب (مبلغ سلسلہ امریکہ) اور خاکسار (مبلغ سلسلہ ارجنٹائن) کو جماعت احمدیہ کی نمائندگی میں امریکی ریاستوں کی تنظیم Organisation of American States کے سیکرٹری جنرل جناب لوئس الماگرو سے ملاقات کا موقع ملا۔ OAS ایک بین الاقوامی اور بین الحکومتی تنظیم ہے جس کے ممبرز شمالی، وسطی اور جنوبی امریکہ کے ۳۵؍ممالک ہیں۔ یہ تنظیم ۱۹۴۸ء میں واشنگٹن میں قائم ہوئی تھی تاکہ اپنے اراکین کے درمیان علاقائی سطح پر امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کا مقصد اس کے ماٹو ’’زیادہ لوگوں کے لیے زیادہ حقوق‘‘ کے تحت بنیادی انسانی حقوق اور اصولوں کا دفاع کرنا ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران ہم نے جماعت احمدیہ کی طرف سے بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے حوالے سے کاموں کا تعارف پیش کیا۔ اس دوران ہم نے اپنی مہم ’’وائسز فار پیس‘‘ پر تفصیل سے گفتگو کی تاکہ مشرق وسطیٰ کے مختلف معاشروں میں پُرامن باہمی بقا کو یقینی بنایا جا سکے۔ سیکرٹری جنرل صاحب نے ہماری کوششوں کو سراہا اور ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں تمام رکن ممالک کو اپنی پالیسیوں میں مذہبی آزادی اور احترام کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔ مشترکہ پریس ریلیز اور ملاقات کی تفصیلات متعدد میڈیا اداروں نے بھی شائع کیں۔

(رپورٹ: مروان سرور گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button