امریکہ (رپورٹس)

ریو دی جنیرو، برازیل کے Medieval فیسٹیول میں جماعت احمدیہ کی شرکت

(حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برازیل)

Rio de Janeiro میں مورخہ ۱۳ و ۱۴؍ اپریل ۲۰۲۴ء کو دو دن کے لیے ایک Medieval Festival منعقد کیا گیا جس میں جماعت احمدیہ کو سٹال لگانے کا موقع ملا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سٹال کے ذریعے سینکڑوں افراد تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

سٹال پر اسلام اور احمدیت کی تعلیمات پر مشتمل اور خلفائے کرام کے تعارف اور تصاویر پر مبنی بینرز آویزاں کیے گئے تھے۔ حضرت مسیح موعودؑ کی تصویر جس کے ساتھ یہ لکھا تھا کہ ’مسیح آگیا ہے‘ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی اور اس موضوع پر کئی افراد نے استفسار بھی کیا جنہیں جماعت احمدیہ کے عقائد کے بارے میں تفصیلاً بتایا گیا۔

علاوہ ازیں اسلام اور عصر حاضر کے مسائل پر کئی لوگوں سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ نیز اسلام کی خوبصورت تعلیمات اور حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ پر بھی روشنی ڈالنے کی توفیق ملی۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی افراد نے قرآن مجید اور دوسری کتب بھی مطالعہ کے لیے خریدیں۔ نیز وہاں جماعتی تعارف پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیا گیا اور یوں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک بڑی تعداد تک جماعت احمدیہ کا امن پسند اور محبت بھرا پیغام لوگوں تک پہنچانے کی توفیق ملی۔

(رپورٹ: حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button