افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ گنی بساؤ کی رمضان المبارک میں چند مساعی

رمضان المبارک کے مہینہ میں جماعت احمدیہ گنی بساؤ کی چند سرگرمیوں کی رپورٹ کچھ یوں ہے:

دروس القرآن:ملک بھر کی تمام جماعتوں میں روزانہ بعد ازنماز ظہر ایک پارہ تلاوت کی جاتی رہی جس میں سب احباب جماعت شامل ہوتے اور پھر اس پارہ میں چند منتخب آیات کی تفسیر بیان فرمودہ حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے سلسلہ بیان کی جاتی رہی۔ یوں پورے رمضان میں انفرادی قرآن کریم کے دور کے علاوہ اجتماعی طور پر بھی قرآن کریم کا ایک دور مکمل کیا گیا۔الحمد للہ

دروس حدیث:بعداز نماز عصر تمام جماعتوں میں درس حدیث کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ حدیث وسنت کی روشنی میں احباب جماعت اپنی عبادات بجا لاسکیں۔

دروس ملفوظات: بعداز نماز عصر ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا درس دیا جاتارہا جس سے سامعین نے امام الزمانؑ کے بابرکت اقوال سے فائدہ اٹھایا۔

نماز تراویح:تمام جماعتوں میں انفرادی تہجد کے علاوہ اجتماعی نماز تراویح کا باقاعدگی سے اہتمام کیا گیا۔

مجالس سوال و جواب: رمضان المبارک کی مناسبت سے سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔اس کے علاوہ رمضان کریم سے قبل رمضان کیلنڈرز بھی تیار کیے گئےجو کہ ملک بھر میں تقسیم کیے گئے جن کو غیر از جماعت احباب نے بہت پسند کیا۔الحمدللہ

ریڈیو پروگرام:اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوران ماہ ۳۲؍ریڈیو پروگرام رمضان المبارک کی اہمیت و برکات پر کیے گئے جن کے ذریعہ سے سات لاکھ سے زائد افراد نے فائدہ اٹھایا۔

راشن کی تقسیم:جماعت احمدیہ گنی بساؤ اور جماعت کے فلاحی ادارے ہیومینٹی فرسٹ کی مدد سےگذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی اس بابرکت مہینہ میں ملک بھرکے مختلف مقامات پر راشن اور دیگر ضرورت کا سامان تقسیم کیا گیا اور بعض افراد کی مالی معاونت بھی کی گئی۔ اس طرح تقریباً ۱۶؍ہزار ۹۸۰؍کلو چاول، ۲؍ہزار۲۰۰؍کلو چینی، ۷۸۰؍لیٹر کوکنگ آئل بطور راشن ملک بھر کے ۵۰؍ہزار ۸۵۰؍مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔فالحمد للہ علیٰ ذالک

اللہ تعالیٰ ہم سب کو احسن رنگ میں حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور رمضان المبارک میں کی گئی تمام عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔ آمین یارب العالمین

(رپورٹ: زاہد احمد بھٹی۔ مبلغ سلسلہ گنی بساؤ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button