ارشادِ نبوی

نبی کریمﷺ کا حضرت خبیبؓ کو سلامتی بھیجنا

عُروہ بیان کرتے ہیں کہ جبرائیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو واقعہ رجیع کی خبر دی جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہؓ کو بتایا۔ صحابہؓ کہتے ہیں کہ اس دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور آپؐ نے فرمایا: وَعَلَیْکَ السَّلَامُ یَا خُبَیْبُ کہ اے خُبَیْب تجھ پر خدا کی سلامتی ہو اور قریش نے انہیں قتل کر دیا ہے۔

(فتح الباری شرح صحیح البخاری للامام ابن حجر عسقلانی جزء ۷صفحہ ۴۸۸ قدیمی کتب خانہ مقابل آرام باغ کراچی حدیث نمبر ۴۰۸۶)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button