امریکہ (رپورٹس)

برازیل میں سول پولیس کے زیر اہتمام ’’نسلی مساوات‘‘ پر ایک تقریب میں جماعت احمدیہ کی شرکت

(حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برازیل)

برازیل کے صوبہ Rio de Janeiro کی سول پولیس کے ہیڈ سیکرٹری کی طرف سے ’’نسلی مساوات‘‘ کے موضوع پر مورخہ ۲۱؍مارچ ۲۰۲۴ءکو ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں گورنر کے ۲؍سیکرٹریان کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے ممبران اور بڑی تعداد میں وکلاء اور صوبائی ججز بھی شامل تھے۔ نیز تمام صوبہ کے پولیس سٹیشنز کے نگران پولیس افسران کو بھی مدعو کیا گیا تھا جن کی تعداد ۳۰۰؍کے قریب تھی۔

اس پروگرا م میں نسلی مساوات کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ صوبہ کے سیکرٹریان اور صوبائی ججز نے تقاریر کیں۔ خاکسار (مبلغ سلسلہ) کو بھی اس تقریب میں بطور مذہبی نمائندہ نسلی مساوات اور غلامی کے خاتمہ کے بارے میں اسلامی تعلیمات کا خلاصہ بیان کرنے کا موقع ملا جس دوران آنحضورﷺ کی زندگی سے چند واقعات بھی بیان کیے گئے۔ نیز جماعتی تعارف بھی پیش کیا گیا۔

پروگرام کے اختتام پر سیکرٹری صاحب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پروگرام نے لوگوں کی اسلام کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں دور کرنے کا اچھا موقع دیا۔

یہ پروگرام اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت کامیاب رہا اور ایک بڑی تعداد تک جن میں مختلف اعلیٰ طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادشامل تھے اسلام احمدیت کا پیغام پہنچا۔

(رپورٹ: حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button