افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا بابرکت انعقاد

(سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کی باقی جماعتوں کی طرح جماعت احمدیہ سیرالیون میں بھی مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ءکو یوم مسیح موعود پوری شان اور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ملک بھر کی جماعتوں کے علاوہ احمدیہ سکولز میں بھی جلسہ ہائے مسیح موعود منعقد کیے گئے جن میں احمدیوں اور غیر از جماعت احباب کی ایک کثیر تعداد شامل ہوئی۔

ان اجلاسات میں مربیان کے علاوہ خدام، اطفال، ناصرات، ممبرات لجنہ اماءاللہ اور انصار بھی تقاریر کرتے ہیں جس کے لیے ان کی تیاری کروائی جاتی ہے۔ احبابِ جماعت اپنے ذاتی واقعات بھی سناتے ہیں جو سامعین کے ازدیادِ ایمان کا باعث بنتے ہیں۔

مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون نے دارالحکومت فری ٹاؤن کے مشہور کاٹن ٹری سے لے کر مشن ہاؤس تک بینرز کے ساتھ حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کا اعلان جلوس کی صورت میں کیا ( یاد رہے کہ تاریخی کاٹن ٹری کم وبیش دو سو سال سے زائد عرصہ سے شہر کے وسط میں اور پریذیڈنٹ ہاؤس کے بہت قریب ہے )۔ راستہ میں لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ سارا شہر بڑی دلچسپی سے حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کے اعلان کو سن رہا تھا اور خدام کے منظم و باوردی جلوس کو دیکھ رہا تھا۔ یہ جلوس کاٹن ٹری سے شروع ہو کر ہیڈ کوارٹرز ۱۵ باتھ سٹریٹ بروک فیلڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ اس کے بعد مسجد بیت الاحد فری ٹاؤن میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا جس میں ۲۰۰؍اطفال اور خدام شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ یوم مسیح موعود کی مناسبت سے آن لائن براہ راست پروگرام کیے گئے جن کو سیرالیون کے علاوہ باقی دنیا نے بھی دیکھا اور سنا۔ اسی طرح ایف ایم ریڈیوز کے ذریعہ یوم مسیح موعود منایا گیا اوریوم مسیح موعود کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ لجنہ اماء اللہ نے بھی آن لائن پروگرام منعقد کیا جس میں ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والی ممبرات نے بھرپور حصہ لیا۔ ہیڈکوارٹرز فری ٹاؤن میں منعقدہ جلسہ یوم مسیح موعود میں مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت سیرالیون نے شرکت کی اور حاضرین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ پورے ملک میں ہونے والے جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کی تفصیل درج ذیل ہے۔

(رپورٹ: سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button