حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹ بال:UEFAچیمپئنزلیگ کے سیمی فائنل مرحلہ کے پہلے legمیں جرمن کلبDortmundنےاپنے ہوم گراؤنڈ پر فرانسیسی کلب Paris Saint-Germain کو صفرکے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دے دی۔میچ کا واحد گول Niclas Füllkrugنے پہلے ہاف میں کیا۔دوسرا سیمی فائنل میچ بائرن میونخ(Bayern Munich) اور ریال میڈرڈ(Real Madrid) کے مابین ۲۔۲؍گول سے برابر ہوا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں گذشتہ ہفتہ کھیلے گئے میچز میں آرسنل نے برن متھ کو ۳۔صفر،مانچسٹرسٹی نے وولوز کو۵۔۱،نیوکاسل نے برنلی کو ۴۔۱؍اورچیلسی نے ویسٹ ہیم کو ۵۔صفر سے شکست دی۔ لیورپول نے ٹوٹنہیم کودوکے مقابلہ میں چارگول سے ہرایا۔پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل ۸۳؍پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ مانچسٹرسٹی ۸۲؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کرکٹ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے مابین کراچی میں ہونے والی پانچ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز ویسٹ انڈیز نے ۴۔۱؍کے فرق سے جیت لی۔اس کامیابی میں مہمان ٹیم کی ہیلے میتھیوز(Hayley Matthews)نے اہم ترین کردارادا کیا۔ انہوں نے بلے بازی میں ۲۰۵؍رنز بنانے کے علاوہ سات وکٹیں بھی حاصل کیں اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرارپائیں۔قبل ازیں ایک روزہ میچز میں بھی ویسٹ انڈیز نے اپنی کپتان میتھیوز کے ۳۲۵؍رنز اور چھ وکٹوں کی بدولت تین ،صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

انڈین پریمیئر لیگ:بھارت میں جاری آئی پی ایل (IPL) ٹی ٹوینٹی لیگ کے ایک میچ میں سن رائزرز حیدرآباد(SRH)نے راجستھان رائلز(RR)کے خلاف صرف ایک رن سے شاندارفتح حاصل کی۔ میزبان حیدرآباد کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ۲۰۱؍رنز بنائے۔ جواب میں راجستھان کی ٹیم کامیابی کے بالکل قریب آکر ناکامی سے دوچار ہوئی۔ ایک اور میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR)نے لکھنؤ کی ٹیم کو ۹۸؍رنز سے پچھاڑکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔کولکتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سنیل نارائن کے ۳۹؍گیندوں پر جارحانہ ۸۱؍رنز کی بدولت ۲۳۵؍رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان لکھنؤ۱۳۷؍رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔دیگر میچز میں چینئی نے پنجاب کے خلاف ۲۸؍رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ بنگلورو نے لگاتار دو میچز میں گجرات ٹائٹنز(GT)کے خلاف فتح حاصل کی۔رواں سیزن میں ۵۴؍میچز کے بعد کولکتہ پہلے،راجستھان دوسرے، چینئی تیسرے اور حیدرآباد کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔

ٹینس:میڈرڈ اوپن میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فائنل عالمی نمبر ایک کھلاڑی پولینڈ کی Iga witekاوربیلاروس کی Aryna Sabalenkaکے مابین کھیلا گیا جس میںIga witekنے ۷۔۵، ۴۔۶؍اور ۷۔۶(۹۔۷)؍سے کامیابی حاصل کرکے اپنا پہلا میڈرڈ اوپن ٹائیٹل جیتا۔گذشتہ برس فائنل میں انہیں Sabalenkaکے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مینز سنگلزکے فائنل میں روس کے Andrey Rublevنے کینیڈا کے Félix Auger-Aliassimeکے خلاف ۴۔۶؍سے پہلا سیٹ ہارنے کے بعداگلے دو سیٹ ۷۔۵؍کے اسکور سے جیت کر میڈرڈ اوپن اپنے نام کیا۔

سپین کےمشہور کھلاڑی رافیل نڈال(Rafael Nadal) کو اپنے کیرئیر کے آخری میڈرڈ اوپن کےچوتھے راؤنڈ میں چیک ریپبلک کے Jií Lehekaکے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فارمولا وَن کارریسنگ:۵؍مئی ۲۰۲۴ءکو منعقدہ میامی گراں پری( Miami Grand Prix)برطانیہ سے تعلق رکھنے والے McLarenٹیم کے Lando Norrisنے جیت کر اپنے کیرئیر کی پہلی فتح حاصل کی۔انہوں نے ۴۱۲.۵؍کلومیٹر ٹریک کے۵۷؍چکر ایک گھنٹہ۳۰؍منٹ اور۴۹؍سیکنڈز میں مکمل کیے۔Red Bullکے ڈرائیور Max Verstappen نے دوسری جبکہ Ferrariٹیم کے Charles Leclerc نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رواں سیزن میں۱۳۶؍پوائنٹس کے ساتھ نیدرلینڈز کے Max Verstappen سب سے آگے ہیں۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button