امریکہ (رپورٹس)

ڈومنیکن ری پپلک کے Juan Pable Duarteسکول میں اسلام اور صحت کے موضوع پر لیکچر

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۴؍فروری۲۰۲۴ء کو Juan Pable Duarteسکول میں خاکسار (مربی سلسلہ) کو اسلام اور صحت کے حوالے سے ایک لیکچر دینے کا موقع ملا۔ الحمدللہ۔ اس لیکچر میں جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا گیا۔ نیز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ کس طرح آپ ساری دنیامیں خدمت انسانی اورقیام امن کے لیے انتھک کوشش کر رہے ہیں۔ صحت کے حوالے سےبتایا گیا کہ اسلام جہاں روحانی طور پر ہماری راہنمائی کرتا ہے وہاں جسمانی طور پر بھی ہر لحاظ سے راہنمائی کرتاہے کہ کن اصولوں پر چل کر ہم صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

اس پروگرام میں ۱۶؍طلبہ اور چھ اساتذ ہ کرام شامل ہوئے۔ کُل حاضری ۲۲؍رہی۔

اس موقع پر کتب ’اسلامی اصول کی فلاسفی‘، ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘، ’اسلامی معاشرہ‘ کے متعدد نسخے اورجماعت احمدیہ کے تعارف پر مشتمل پمفلٹس طلبہ اور اساتذہ میں تقسیم کیے گئے۔

اس سکول کےڈائریکٹر Victorino صاحب مخلص احمدی ہیں۔ اس سکول میں ۸۰۰؍سے زائد طلبہ زیرتعلیم ہیں۔

(رپورٹ: کلیم احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button