کلام حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

پاک محمدؐ مصطفیٰ نبیوں کا سردار

(کلام حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ)

جب وقت مصائب کی صورت اک بندے کو دکھلاتا ہے
جب تاریکی چھا جاتی ہے غم کا بادل گِھر آتا ہے

ہر گام پہ پاؤں پھسلتے ہیں آفات کے جھکڑ چلتے ہیں
جب صبر کا دامن ہاتھوں سے رہ رہ کر چھوٹا جاتا ہے

جب آنکھیں بھر بھر آتی ہیں اُمیدیں ڈوبی جاتی ہیں
جب یاس کا دریا چڑھتا ہے دل اس میں غوطے کھاتا ہے

جب ناؤ بھنْور میں گھرتی ہے جب موت نظر میں پھرتی ہے
جب حیلے سب ہو چکتے ہیں انساں بے بس ہو جاتا ہے

جب دم سینے میں گُھٹتا ہے جب دل میں ہوکیں اٹھتی ہیں
جب ’’جینا‘‘ کڑوا لگتا ہے، جب ’’مرنا‘‘ دل کو بھاتا ہے

جب بڑے بڑے جی چھوڑتے ہیں جاں دینے کو سرپھوڑتے ہیں
اس وقت بس ایک ’’مسلماں‘‘ ہے جو صبر کی شان دکھاتا ہے

یہ برکت سب ’’اسلام‘‘ کی ہے تعلیم اس رحمتِ عام کی ہے
جو ’’نسخۂ تسکیں‘‘ وہ لایا دل مسلم کا ٹھیراتا ہے

بے آس کی آس بن جاتا ہے

بھیج درود اس محسن پر تو دن میں سو سو بار
پاک محمدؐ مصطفیٰ نبیوں کا سردار

(درعدن ایڈیشن ۲۰۰۸ء صفحہ۱۴)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button