گیمبیا میں جلسہ ہائے مصلح موعود کا بابرکت انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیا کو ماہ فروری ۲۰۲۴ء میں ملک بھر کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان جلسہ جات کے سلسلہ کا آغاز ۲۰؍ فروری سے ہوا اور دوران ماہ جاری رہا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
ان جلسوں میں تلاوت قرآن کریم، حدیث متعلقہ حضرت مسیح موعودؑ کی اولاد، پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر، پیشگوئی کے الفاظ اور اس کے بعد پیشگوئی مصلح موعود کی بعض علامات کا حضرت مصلح موعودؓکی زندگی میں وقوع پذیر ہونے کے بارے میں بیان کیا گیا اور اس پیشگوئی کے ذریعہ اسلام، حضرت محمد مصطفیٰﷺ اور قرآن کریم کی صداقت بیان کی گئی۔
یہ جلسے جماعتی سطح کے ساتھ ساتھ تنظیمی سطح پر بھی منعقد کیے گئے۔بعض جماعتوں میں سلائیڈز کے ذریعہ پیشگوئی کی تفصیل احباب جماعت کو سمجھائی گئی۔
ملک بھر کی جماعتوں میں کُل ۹۸؍ جلسے منعقد کیے گئے جن میں دو ہزار ۸۵۳؍ احمدی اورغیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔