اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلانات ولادت

٭…منیب احمد صاحب سابق اکاؤنٹنٹ/آفس انچارج دفتر مجلس نصرت جہاں ربوہ حال مقیم Wertheim جماعت Aschaffenburgجرمنی تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے ۹؍ رمضان المبارک مورخہ ۲۰؍مارچ ۲۰۲۴ء بروز بدھ بیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت تحریک وقف نو میں قبول فرماتے ہوئے عزیزہ کا نام زویا منیب عطا فرمایا ہے ۔

نومولودہ مکرم منیر احمد صاحب آف کرونڈی سندھ/دارالصدر غربی لطیف ربوہ حال مقیم Putney Heath جماعت یوکے کی پوتی جبکہ رفیق احمد راجپوت صاحب کی نواسی ہے۔

٭…باسط احمد صاحب مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کے بیٹے شکیل احمد(معتمد مجلس خدام الاحمدیہ فرانس) کو مورخہ ۲۸؍مارچ ۲۰۲۴ءکو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بچہ کا نام سیف امتیاز احمد عطا فرمایا ہے اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی قبول فرمایا ہے۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

نومولود ظہور الٰہی صاحب سیکرٹری تحریک جدید جماعت احمدیہ فرانس کا نواسہ ہے۔بچےکی دادی نبیلہ امۃ الرحمٰن صاحبہ(حال فرانس) حضرت مسیح موعودؑ کے صحابی حضرت میاں محمد دین صاحبؓ پٹواری آف کھاریاں اور حضرت نیک بی بی صاحبہؓ کی پوتی ہیں۔اس طرح یہ بچہ صحابہ کی نسل سے ہے۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود بچوں کو نیک اور خادم دین بنائے، اپنے بزرگ آباء کی نیکیاں جاری رکھنے والا بنائے اور صحت و تندرستی والی دراز عمر عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button