یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فِن لینڈ کے ہیلسنکی ریجن میں ایک تبلیغی سعی

جماعت احمدیہ فن لینڈ اسلام احمدیت کے پیغام کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کرتی رہتی ہے۔ اس میں سے ایک طریق لائبریریز میں سٹال لگا کر پیغام حق پہنچانا بھی ہے۔

حال ہی میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مکرم چودھری شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ سلسلہ کا تقرر فن لینڈ میں فرمایا ہے۔ مبلغ سلسلہ نے فن لینڈ میں اپنی تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز ہیلسنکی ریجن کی ایک بڑی سیلّو لائبریری میں جماعتی کتب کے سٹال سے کیا۔مورخہ ۲؍مارچ ۲۰۲۴ء کو یہ سٹال لائبریری کے مین داخلی دروازہ پر لگایا گیا۔ سٹال پر قرآن کریم،کتب سلسلہ اور پمفلٹس کے علاوہ کافی اور بسکٹ رکھے گئے تھے اور لوگوں کو مذہبی گفتگو کی دعوت بھی دی گئی تھی۔

مکرم عطاء الغالب صاحب نیشنل صدر جماعت فن لینڈ نے بھی سٹال پر تشریف لا کر شاملین خدام اور انصار کی حوصلہ افزائی کی۔

اللہ تعالیٰ ہماری ان کوششوں کو قبول فرمائے اور ان میں برکت ڈال دے۔ آمین

(رپورٹ: زیرک اعجاز۔ نیشنل سیکرٹری تبلیغ فن لینڈ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button