اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

وقار رؤف ظافر صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے تایازاد بھائی مکرم معمورسمیع صاحب حال مقیم لندن جگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ اس وقت جگر تقریباً مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ چکا ہے۔ موصوف اس وقت ventilator پر ہیں۔ احباب جماعت سے دعا کی خاص درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں معجزانہ شفا عطا فرمائے۔ آمین

سانحہ ارتحال

لقمان احمد کشور صاحب انچارج شعبہ وقف نو مرکزیہ تحریر کرتے ہیں کہ نہایت افسوس سے اطلاع دی جاتی ہے کہ خاکسار کے چچا محترم ناصر احمد صاحب وینس ابن چودھری عبدالحمید وینس آف جیون سنگھ موضع کوٹھے والا ضلع ملتان (سابق کارکن دارالضیافت ربوہ) مورخہ ۲۸؍مارچ ۲۰۲۴ء کو بعمر ۷۰؍سال علی الصبح ربوہ میں وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون

آپ کچھ عرصہ سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔کچھ ماہ پہلے جب ڈاکٹرز کی طرف سے اس مرض کی تشخیص ہوئی تو وہ لاعلاج ہوچکا تھا۔یہ عرصہ آپ نے نہایت تکلیف اور درد میں صبر سے گزارا۔

آپ کی نماز جنازہ اسی روزبعد نماز ظہر محلہ طاہر آباد میں ادا کی گئی اور عام قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

مرحوم نے تمام عمر نہایت محنت اور جانفشانی سے زندگی بسر کی۔ دارالضیافت میں کارکن کے لحاظ سے دن رات سچی لگن اور اخلاص سے حضرت مسیح موعودؑ کے مہمانوں کی خدمت کا بھرپور موقع ملا۔ آپ کی اکثر ڈیوٹی رات کی ہوتی تھی۔ احباب ہمیشہ ان کا نہایت محبت سے ذکر کرتے تھے۔

مرحوم نے لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے نہایت مغفرت کا سلوک فرمائے اور جنت میں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے،لواحقین کا ہمیشہ متکفل اور حامی و ناصر ہو۔آمین

اعلان ولادت

طارق احمد رشید صاحب مربی سلسلہ جزائر فجی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خاکسار کی بڑی بیٹی ڈاکٹر ہما رشید صاحبہ اہلیہ مکرم محمد محبوب مبشر خان صاحب آف ناندی فجی کے ہاں مورخہ ۲۸؍جنوری ۲۰۲۴ء کو پہلی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت نومولودہ کا نام مُفلحہ مبشر خان تجویز فرمایا ہے۔

ماں اور بیٹی دونوں بفضل تعالیٰ وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہیں۔

قارئین سے دعا کی درخواست ہے کہ مولیٰ کریم نومولودہ کو صحت وتندرسی والی لمبی زندگی عطا فرمائے، نیک، خادم دین اور دونوں خاندانوں کے لیے قرۃ العین بنائے۔ آمین ثم آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button