حضرت مصلح موعود ؓ

انسان پہلے ایسی دعائیں مانگے جنہیں خدا تعالیٰ ضرور قبول کر لیتا ہے

حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ایک اَور بہتر طریق یہ بھی ہے کہ انسان پہلے ایسی دُعائیں مانگے جنہیں خدا تعالیٰ ضرور قبول کر لیتا ہے…مثلاًیہ کہ الٰہی دین اسلام کی بڑے زور شور سے اشاعت ہو۔ تیرا جلال اور قدرت ظاہر ہو۔تیرے انبیاء کی عزّت اور توقیر بڑھے۔ خدا تعالیٰ کہے گا ایسا ہی ہو۔اس طرح دعائیں کرتے کرتے کرتے اپنا مقصد بھی پیش کر دیں کہ الٰہی یہ بات بھی ہو جائے۔ تو دعا قبول کرانے کا ایک یہ بھی طریق ہے۔ اس طرح کرنے سے تیزی اور چستی پیدا ہو جاتی ہے۔ اس لئے دعا نہایت عمدگی اور خوبی سے کی جا سکتی ہے اور دوسرے سے خدا تعالیٰ خوش ہو جاتا ہے اور جب اس کے خوش ہونے کی حالت میں دعا پیش کی جائے گی تو وہ ضرور قبول ہو جائے گی…(خطبات محمود جلد ۵ صفحہ ۱۹۹، ۲۰۰)

(مرسلہ:عثمان مسعود جاوید۔ سویڈن)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button