دعائے مستجاب

مغفرت کی دعا

حضرت عمرو بن شعیبؓ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت جبریلؑ یہ دعا آسمان سے لے کر نازل ہوئے اور وہ بہت خوش تھے۔ انہوں نے آکر عرض کیا کہ اے محمدؐ! اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کی طرف ایک تحفہ دے کربھیجا ہے یعنی عرش کے یہ خزانے جو اِن دعائیہ کلمات کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو عطا فرمائے ہیں:

يَا مَنْ أَظْهَرَ الْجَمِیْلَ وَ سَتَرَ الْقَبِيْحَ۔ يَا مَنْ لَّا يُؤَاخِذُ بِالْجَرِيْرَةِ وَ لَا يَهْتِكُ السِّتْرَ۔ يَا حَسَنَ التَّجَاوُزِ۔ يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ يَا بَاسِطَ الْيَدَيْنِ بِالرَّحْمَةِ۔ يَا صَاحِبَ كُلِّ نَجْوٰى وَ يَا مُنْتَهٰى كُلِّ شَكْوٰى۔ يَا كَرِيمَ الصَّفْحِ۔ يَا عَظِيمَ الْمَنِّ۔ يَا مُبْتَدِیَ النِّعَمِ قَبْلَ اِسْتِحْقَاقِهَا۔ يَا رَبَّنَا وَ يَا سَيِّدَنَا وَ يَا مَوْلَانَا وَ يَا غَايَةَ رَغْبَتِنَا۔ أَسْأَلُكَ يَا اَللّٰهُ أَنْ لَا تَشْوِیَ خَلْقِي بِالنَّارِ۔

(مستدرک حاکم کتاب الدعاء جلد ۱ صفحہ ۵۴۵)

ترجمہ: اے وہ ہستی جو خوبصورت کو ظاہر کرنے والی اور بدصورت کی ستر پوشی کرتی ہے، اے وہ (مقدس) وجود جو گناہ کا مواخذہ نہیں کرتا اور پردہ دری نہیں کرتا اے خوبصورت درگزر کرنے والے! اے وسیع مغفرت والے! اے رحمت کے کھلے ہاتھ رکھنے والے! اے ہر سرگوشی اور خفیہ مشورہ کے ساتھی! اے وہ کہ جس کے پاس آخری شکایت پہنچتی ہے۔ اے درگزر کرنے میں کریم! اے عظیم محسِن! اے نعمتوں کے مستحق بننے سے قبل ان کا آغاز کرنے والے! اے ہمارے رب، اے ہمارے آقا، اے ہمارے مولیٰ اور اے ہماری رغبتوں کی انتہا! اے اللہ! مَیں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے وجود کو آگ سے نہ جھلسانا۔

(خزینۃ الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۱۰۵-۱۰۶)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button