بچوں کا الفضل

حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کی حیاتِ مبارکہ

٭…حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب بھیرویؓ 1256ھ بمطابق 1841ء میں پیدا ہوئے۔

٭… 27؍مئی 1908 ء کو آپ خلیفہ بنے۔

٭…آپؓ کے والد محترم کا نام حافظ غلام رسول صاحب اوروالدہ محترمہ کا نام نور بخت صاحبہ تھا۔

٭… 1865ء میں آپ نے حج بیت اللہ کی سعادت پائی

٭… آپؓ نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، لاہور، بمبئی، پنڈدادنخان، راولپنڈی، رام پور، لکھنؤ اور بھوپال وغیرہ کے سفر کیے۔

٭…1885ء میں آپؓ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلی بار شرفِ ملاقات حاصل کیا۔

٭…29؍جنوری 1906ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپؓ کو صدر انجمن احمدیہ کاپہلا صدر مقرر فرمایا۔

٭…حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ کی سیرت و سوانح سے متعلق سب سے پہلی کتاب مرقات الیقین فی حیات نورالدین مرتب ہوئی۔

٭…آپؓ کی مشہور تصانیف کے نام درج ذیل ہیں:

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب، تصدیق براہین احمدیہ، ابطال الوہیت مسیح، نورالدین

٭…آپؓ کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ شعر ارشاد فرمایا:

چہ خوش بودے اگر ہر یِک زِ امت نورِ دیں بودے

ہمیں بودے اگر ہر دل پُر اَز نورِ یقیں بودے

ترجمہ: یعنی کیا ہی اچھا ہو اگر قوم کا ہر فرد نور دین بن جائے مگر یہ تب ہی ہوسکتا ہے کہ جب ہر دل یقین کے نور سے بھر جائے۔

٭…30؍مئی 1908ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ نے بیت المال کا مستقل محکمہ قائم فرمایا۔

٭…1910ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ نے بورڈنگ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی بنیاد رکھی۔

٭…13؍مارچ 1914ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الاو لؓ کا وصال ہوا۔

٭…خلافت اولیٰ کی چند اہم تحریکات یہ تھیں:

مبلغین سلسلہ کا باقاعدہ تقرر (پہلے باقاعدہ مبلغ حضرت چودھری فتح محمد صاحب سیالؓ تھے جنہیں یورپ بھجوایا گیا)، بیت المال کا قیام، لنگر خانہ کا باقاعدہ انتظام، اخبار “نور” اور اخبار’’الحق” کا اجرا۔ (اخبار “نور” سکھوں کے لیے اور اخبار’’الحق” ہندوؤں میں تبلیغ کے لیے جاری ہوا)، مدرسہ احمدیہ کا قیام، قادیان میں پبلک لائبریری کا قیام۔

٭… خلافتِ اولیٰ میں 18؍جون 1913ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحبؓ کی ادارت میں اخبار الفضل جاری ہوا۔ ابتدا میں ہفت روزہ تھا۔ پھر سہ روزہ ہوا اور 8؍مارچ 1935ء سے روزنامہ ہوگیا۔

٭…حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ کی بیان فرمودہ تفسیر القرآن کو جمع کر کے ’’حقائق الفرقان‘‘ کے نام سے شائع کیا گیا۔

٭٭٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button