یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے تحت نئے سال کے موقع پر ملک بھر میں باجماعت نماز تہجد اور وقار عمل کا اہتمام

امسال نئے سال کے موقع پر یکم جنوری ۲۰۲۴ء کو مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی ۲۶۶؍ مجالس نے مساجد اور نماز سینٹرز میں باجماعت نماز تہجد کا اہتمام کیا۔ اس میں چار ہزار۹۸۰؍ خدام اور ایک ہزار۲۰۶؍ اطفال شامل ہوئے۔

نمازوں کے بعد مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب امیر جماعت جرمنی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ اکثر جگہ پر تمام احباب جماعت کے لیے ناشتہ کا بھی اہتمام کیا گیاتھا۔

اس کے بعد ۲۴۰؍ مجالس کے خدام نے اپنے اپنے شہروں میں وقار عمل کیا جن میں تین ہزار ۷۷۸؍ خدام اور ۹۷۸؍ اطفال نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقار عمل میں پورے جرمنی میں ۳۱۹۲؍ آتش بازی کے کوڑے کی بوریاں جمع ہوئیں۔

(رپورٹ: اسامہ احمد۔ معتمد مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button