https://youtu.be/inzJJUyF9eM?si=SAVmQdDOyGZiC1MZ&t=2587 ٭… کلیم: سلیم بتاؤ ہم اپنے کان کیوںنہیں دیکھ سکتے؟ سلیم: کیونکہ وہ چھپ چھپ کر باتیں سنتے ہیں۔ (خاقان محمود۔سیرالیون) ٭… ٭… ٭… ٭ ایک دوست دوسرے سے: مجھے پچاس روپے ادھارچاہئیں۔ دوسرا دوست: لیکن میرے پاس تو صرف تیس روپے ہیں۔ پہلا دوست بولا:ٹھیک ہے۔لاؤ! یہ مجھے دے دو۔ باقی بیس روپے تم پر ادھار رہے۔ (فیضان محمود۔سیرالیون) ٭… ٭… ٭… ٭ پپو کے ابونے اس سے پوچھا: پپو تم نے آئینہ کیوں توڑا ہے؟ پپو: کیونکہ وہ میری بار بار نقل اتار رہا تھا۔ (سبیکہ محمود۔ سیرالیون) ٭… ٭… ٭… ٭ ایک آدمی گاؤں سےبیمار مرغی بیچنے کے لیے بازار گیا۔ ایک آدمی نے اس سےپوچھا:اس مرغی کا سر کیوں نیچے ہے۔کہیں یہ بیمار تو نہیں؟ آدمی بولا:نہیں گاؤں کی مرغی ہے۔شرماتی ہے۔ (اطہر احمد ناصر۔ مالی) ٭… ٭… ٭… ٭