ایشیا (رپورٹس)

گیانا، ویسٹ انڈیز میں نیشنل بک سٹال میں جماعت احمدیہ کی شرکت

اللہ تعالیٰ کا محض فضل و کرم ہے کہ گیانا جماعت کو نیشنل نمائش GuyExpoپر بُک سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ یہ نمائش کئی سالوں بعد مورخہ ۱۶تا۱۹؍نومبر۲۰۲۳ء چار روز کے لیے منعقد ہوئی تھی۔ چنانچہ جماعت احمدیہ نے اس نمائش پر جماعتی کتب کا سٹال لگانے کا پروگرام بنایا۔ اس نمائش پر مختلف کمپنیز نے اپنے اپنے سٹالز لگائے تھے۔ نمائش کو پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھنے آئے تھے۔ اس طرح یہ نمائش اسلام اور احمدیت کے پیغام کو پھیلانے کے لیے بہت موثر ثابت ہوئی۔

اس نمائش پر قرآن کریم، جماعتی کتب اور فلائرز رکھے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے۔ اس نمائش کے لیے خصوصی طور پر حضرت مسیح موعودؑ کی تصنیف’’مسیح ہندوستان میں‘‘کے مضامین پر مشتمل بینرز بنواکر لگائے گئے۔

اس سٹال کے دوران ۱۴۷؍کتب فروخت ہوئیں جن میں سے ۲۹؍قرآن پاک کے نسخہ جات شامل تھے۔ اس کے علاوہ ۲۸۳؍کتابچے، ایک قرآن اور ۱۱۱؍ریویوآف ریلیجنز مفت تقسیم کیے گئے۔ اس طرح مفت تقسیم ہونے والی اور فروخت ہونے والی کتب کی کُل تعداد ۵۴۳؍ تھی۔ ان کے ساتھ ساتھ ایک ہزار سے زائدفلائرز بھی مفت تقسیم کیے گئے۔

علاوہ ازیں لوگوں میں دلچسپی بڑھانے کے لیے یہ پیشکش بھی کی گئی کہ جو لوگ کتب خریدیں گے ان کے نام خوش خطی سے عربی میں لکھےجائیں گے۔ چنانچہ ستّر سے زائد افراد نے نام لکھوائے۔ اسلام اور جماعت کا لٹریچر دینے کے علاوہ یہ بھی کوشش تھی کہ لوگوں سے رابطہ قائم ہو۔ چنانچہ جو لوگ کتب خریدتے یا اسلام میں دلچسپی دکھاتے ان سے رابطہ نمبر لیےگئے۔ اس طرح اس نمائش کی وجہ سے ۹۰؍افراد نے اپنے رابطہ نمبرز دیے جن کو نمائش کے بعد آن لائن تبلیغ کی جارہی ہے۔

اس نمائش کے دوران سینکڑوں افراد نے جماعتی سٹال کا دورہ کیا۔ نمائش پر گیانا کے صدر مملکت جناب مارک فلپس(Hon. Mark Phillips) بھی تشریف لائے۔

نمائش کو کامیاب بنانے کے لیے مبلغین اور معلمین نے بہت محنت سے کام کیا۔ ان کے علاوہ ممبرات لجنہ اماء اللہ گیانا نے بھی ایک دن سٹال پر تبلیغ کرتے ہوئے خدمتِ دین کے فرائض سر انجام دیے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نمائش کے نیک ثمرات جماعت کو عطا فرمائے اور احسن رنگ میں اسلام اور جماعت کا نام پھیلانے کی توفیق دے۔ آمین اللّٰھم آمین

(رپورٹ:مقصود احمد منصور۔ صدر جماعت و مبلغ انچارج گیانا، یسٹ انڈیز)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button