ادبیات

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر۱۵۹)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

فرمایا:’’…دیکھنے اور سمجھنے کے لئے تو ایک نشان کتاب براہین ہی بس ہے جیسے کہتے ہیں کہ

حرفے بس است اگر در خانہ کس است

سمجھدار آدمی کے لئے ایک ہی بات کافی ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے عمر کا وعدہ دیا۔بتلاؤ کوئی کہہ سکتاہے کہ میں اتنے برس ضرور زندہ رہوں گا۔پھر جتنے وعدے براہین میں تھے ان میں سے اکثر پورے ہوگئے ہیں اور کچھ ابھی باقی ہیں۔اگر انسان کا کاروبار ہوتاتو اس قدر نصرت کب شامل حال ہوسکتی؟ اور وہ وعدے اگر خدا کی طرف سے نہ تھے تو کیسے پورے ہوکر رہتے؟‘‘(ملفوظات جلد ششم صفحہ ۳۵۸، ایڈیشن ۱۹۸۴ء)

تفصیل :اس حصہ ملفوظات میں فارسی کی یہ ضرب المثل آئی ہے۔’’حَرْفِے بَسْ اَسْت اَگَرْدَرْخَانِہْ کَسْ اَسْت ‘‘

ترجمہ:ایک ہی لفظ کافی ہے اگرکوئی گھرمیں ہو۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button