بچوں کا الفضل

ہنسنا منع ہے!

٭… دو بے وقوف کہیں جا رہے تھے۔ ان دونوں کےپاس ایک ٹوکری میں سولہ انڈے تھے ۔

ایک بے وقوف نے دوسرے سے کہا کہ اگر تم نے مجھے یہ بتا دیا کہ اس ٹوکری میں کتنے انڈے ہیں تو میں تمہیں سولہ کے سولہ انڈے دے دوں گا۔

دوسرے بے وقوف نے کہا کہ تم ہمیشہ مشکل سوال ہی پوچھتے ہو۔

(عفان احمد منگلا)

٭… ٭… ٭… ٭

٭… کلیم (والدہ سے) :امی ! آج سکول میں ایک تقریب تھی اور سب نے مجھے ملی نغمہ پڑھنے کے لیے کھڑا کر دیا ۔

والدہ: اچھا، پھر تم نے کیا کیا؟

کلیم: امی ! میں نے بھی قومی ترانہ پڑھ کر سب کو کھڑا کر دیا۔

٭… ٭… ٭… ٭

٭…استاد شاگرد سے : میں تم سے اتنی دیر سے سوال پوچھ رہا ہوں تم جواب کیوں نہیں دیتے ۔

بچہ :معصومیت سے بولا: میری امی منع کرتی ہے کہ بڑوں کو جواب نہیں دیتے۔ (ظاہر احمد)

٭… ٭… ٭… ٭

٭…ایک دفعہ ملا نصیر الدین اور ان کے دوست کسی بات پر بحث کر رہے تھے ۔

دوست کو غصہ آگیا تو اس نے کہا : تم میں اورگدھے میں کیا فرق ہے ؟

ملا نے جواب دیا : صرف ایک میز کا فاصلہ ہے ۔

٭… ٭… ٭… ٭

٭…ڈاکٹر صاحب(سلیم سے ): سلیم بتاؤ تمہیں چوٹ کہاں لگی ہے؟

سلیم: گھر کے پاس ہی!

٭… ٭… ٭… ٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button