اطلاعات و اعلانات

وقفِ جدید کے ۶۷ویں سال کا اعلان

حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ ۵؍ جنوری ۲۰۲۴ء بمقام مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) یوکے میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان فرما دیا ہے۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آسودہ حال احبابِ جماعت کو اپنی حیثیت کے مطابق اپنی مالی قربانی کا معیار بڑھانے کی طرف توجہ دلائی ہے۔

تمام امراء کرام، مبلغین انچارج، صدران جماعت اور سیکرٹریانِ وقف جدید سے درخواست ہے کہ نئے سال کے وعدہ جات لینے کا کام شروع کردیں، کوشش کریں کہ ہر فرد جماعت خواہ چھوٹا ہو یا بڑا اس بابرکت تحریک میں شامل ہو خواہ رقم معمولی ہی کیوں نہ ہو۔ نو مبائعین کو بھی اس میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔

جزاکم اللہ احسن الجزاء۔

(ایڈیشنل وکیل المال اسلام آباد (یوکے))

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button