یورپ (رپورٹس)

جرمن سفارت خانے کے عہدیدار کا جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکز کا دورہ

مورخہ ۲۱؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو کوسوو میں قائم جماعت احمدیہ کےمرکز میں جرمن سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری برائے ثقافت، پریس اور مذہب مسٹر کرسچن بوٹچر(Mr. Christian Böttcher) کا استقبال کیا گیا۔

مسٹر بوٹچر نے کوسوو میں اپنی سرگرمیوں کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد ایک مختصر پریزنٹیشن میں موصوف کو جماعت احمدیہ کوسوو کی طرف سے شروع کیے گئے مذہبی اور ثقافتی اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ موقع کی مناسبت سے جلسہ سالانہ جرمنی ۲۰۲۳ء کے بارے میں ایک مختصر ویڈیو بھی دکھائی گئی جہاں کوسوو کے ایک وفد نے شرکت کی۔ اس کا موصوف پر اتنا اثر ہوا کہ انہوں نے آئندہ سال میں جلسہ سالانہ کوسوو میں شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور جماعت احمدیہ کے ماٹو ’’محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں‘‘ کے تحت موصوف نے امن، بھائی چارے، محبت، ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے کے لیے جماعت کی عالمی کوششوں کی تعریف کی۔ میٹنگ میں ہیومینٹی فرسٹ کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

میٹنگ کے اختتام پر مسٹر کرسچن بوٹچر کو بطور تحفہ جرمن زبان میں قرآن کریم کا ایک نسخہ اور حضرت مسیح موعودؑ کی تصنیف لطیف ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ کا انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ مبلغ سلسلہ و صدر جماعت کوسوو)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button