یورپ (رپورٹس)

سوئٹزرلینڈ میں وائسز فار پیس (’’Voices for Peace‘‘) کانفرنس کا انعقاد

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

قاسم احمد خاں سراء صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کو ۲۹؍ نومبر ۲۰۲۳ء بروز بدھ جماعت کی مہم Voices for Peace کے سلسلہ میں ایک بین المذاہب مجلس کے انعقاد کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

پروگرام کا آغاز شام سات بجے شہر Aarau کے کمیونٹی سینٹر میں تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا جس کے بعد جماعت کے تعارف کے لیے ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں اسلام کا پُر امن پیغام پیش کیا گیا۔

پہلے مقرر منیر احمد منور صاحب مبلغ انچارج جماعت سوئٹزرلینڈ نے حالیہ حماس اور اسرائیل کے تنازعہ کے بارے میں جماعت کا مئوقف اور چند قرآنی ادعیہ پیش کیں۔ سکھ مذہب کی نمائندگی میں گُردیپک سنگھ صاحب نے شری آدی گرنتھ کی تعلیم پیش کی جس سے سماجی امن پیدا ہو سکتا ہے۔ ایک وقفہ کے بعد پادری رحمت وِلسن صاحب نے عیسائیت کا پُر امن پیغام پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اگر ہر فرد دوسرے کا حق ادا کرنے کی کوشش کرے تو امن قائم ہو سکتا ہے۔آخر پر مکرم ولید طارق تارنُتسر صاحب نیشنل امیر جماعت سوئٹزرلینڈ نے کہا کہ تمام مذاہب کو مل کر ایک پُر امن دنیا کے لیے کوشش کو جاری رکھنا چاہیے۔ نیز آپ نے مہمان مقررین کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

یوں یہ پروگرام اختتام کو پہنچا جس میں قریباًچالیس احباب و خواتین شامل ہوئے۔

(رپورٹ: صبا ح الدین بٹ ۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button