یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ ویلز اینڈ ساؤتھ ویسٹ ریجن میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

(لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برطانیہ)

مورخہ ۱۷؍ دسمبر ۲۰۲۳ء بروز اتوار دوپہر بارہ بجے بمقام مسجد بیت الرحیم کارڈف مجلس انصار اللہ ساؤتھ ویسٹ ریجن نے ممبران انصار اللہ اور اُن کے اہل خانہ کے لیے ایک ریجنل تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی توفیق پائی جس میں مجلس انصار اللہ یوکے کے نیشنل قائد تربیت و استاد جامعہ احمدیہ یوکے عطاء المومن زاہد صاحب نے لندن سے تشریف لاکر خاص طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام میں ریجن کی مجالس برسٹل، کارڈف اور سوانزی کے ۱۳۰؍ احباب جماعت شامل ہوئے۔

تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کے بعد صدر اجلاس قائد صاحب تربیت نے آیات قرآنی، احادیث، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نصائح کی روشنی میں عبادات کی اہمیت، پنجوقتہ نمازوں کی پابندی سے ادائیگی اور نماز تہجد میں دعاؤں کی قبولیت کے بارے میں بتایا۔

بعد ازاں مجلس سوال و جواب میں قائد صاحب تربیت نے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے جس کے بعدریجن کے زعیم اعلیٰ سعادت احمد صاحب نے تمام شرکائے اجلاس اور نیشنل قائد صاحب تربیت کی اس پروگرام میں خصوصی شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ دعا سے اس پروگرام کا اختتام ہوا جس کے بعد حاضرین کی تواضع دوپہر کے کھانے سے کی گئی۔

(رپورٹ : لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button