اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلان نکاح

مکرم عبد السمیع خان صاحب استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری بیٹی فریحہ سمیع صاحبہ پیس ولیج کینیڈا کےنکاح کا اعلان ۲؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو مسجد بیت الاسلام کینیڈا میں بعد نماز ظہر و عصر مکرم عبد الرشید انور صاحب مشنری انچارج کینیڈا نے مکرم محمد سعد سلطان صاحب برینٹ فورڈ کینیڈا ابن مکرم منور سلطان صاحب کے ساتھ بیس ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر کیا۔

عزیزہ فریحہ سمیع حضرت فتح دین صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعودؑ کی نسل سے اور مکرم عبد الرشید خان صاحب مرحوم آف خوشاب (سابق صدرمحلہ دار العلوم وسطی ربوہ )کی پوتی ہے۔ مکرم محمد سعد سلطان قائد مجلس برینٹ فورڈ کینیڈا مکرم چودھری محمد حنیف صاحب مرحوم سابق صدر ساہو والہ ۱۳۲ ر۔ب سالار والا فیصل آباد کا پوتا اور مکرم چودھری مبارک علی صاحب مرحوم درویش قادیان، سابق ناظر امورعامہ و ناظربیت المال قادیان کا نواسہ ہے۔ احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو فریقین کے لیے مبارک کرے اور دینی اور دنیاوی خوشیوں کا موجب بنائے ۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button