ایشیا (رپورٹس)

سری لنکا کے شہر پسیالہ میں مسجد بیت الباسط کا افتتاح

(جاوید رحیم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سری لنکا)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو جماعت احمدیہ سری لنکا کو شہر پسیالہ میں مسجد بیت الباسط کے افتتاح کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علی ذلک

۱۹۸۳ء میں حضرت خلیفة المسیح الرابعؒ کے دورہ سری لنکا کے دوران حضورؒ کے ارشاد پر جماعت احمدیہ سری لنکا نے یہ پلاٹ خریدا تھا۔ حضورؒ نے سری لنکا جماعت کو کنڈی روڈ پر واقع پسیالہ میں زمین خریدنے کی ہدایت دی تھی۔ ۱۹۹۶ء میں جماعت سری لنکا یہ زمین خریدنے میں کامیاب ہوئی جو تقریباً دو ایکڑ ہے۔ اس کا سنگِ بنیاد حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت پر ۲۰۰۵ء میں ہندوستان سے تشریف لانے والے مبلغ سلسلہ مولوی محمد عمر صاحب مرحوم نے رکھا تھا۔ مسجد تین منزلہ عمارت پر مشتمل ہے اور ہر منزل ۲۷۰۰؍ مربع فٹ ہے۔ مسجد میں ۸۰۰؍ نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ مسجد بیت الباسط کی تعمیر کئی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اِمسال مکمل ہوئی۔ مسجد کا افتتاح سر افتخار احمد ایاز صاحب چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی نے نماز جمعہ کی ادائیگی سے کیا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button