متفرق

خواتین ماہواری کے دنوں میں قرآن مجید نہ پڑھیں

’’حضرت ام ناصر صاحبہ حرم اول حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ… نے…بذریعہ تحریر بیان کیا ہے کہ میں اور سرور سلطان بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ واہلیہ مولوی محمد علی صاحب اور اہلیہ پیر منظور محمد صاحبؓ، حضرت مولوی صاحب خلیفہ اوّلؓ سے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنے جایا کرتی تھیں۔ اس وقت مولوی صاحب اس مکان میں رہتے تھے جہاں اب اُمّ وسیم سلمہا اللہ رہتی ہیں۔پیر جی کی اہلیہ صاحبہ کو ماہواری تھی۔ حضرت مسیحؑ موعود علیہ السلام اور حضرت امّاں جانؓ کے سامنے سے جب ہم قرآن مجید لے کر گزریں تو حضرت امّاں جانؓ نے دریافت کیا کہ ’’اس حالت میں قرآن مجید کو ہاتھ لگانا جائز ہے ؟‘‘ آپؑ نے فرمایا کہ ’’جب خدا تعالیٰ نے ان دنوں چھٹی دے دی تو ہم کیوں نہ دیں۔ ان سے کہہ دو کہ ان دنوں میں قرآن مجید نہ پڑھیں۔‘‘ (سیرت المہدی جلد دوم حصہ پنجم روایت ۱۴۱۹ صفحہ ۲۴۳، ایڈیشن اگست ۲۰۰۸ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button