یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ کے شہر ستاپ ہورست میں ایک روزہ تبلیغی سٹال کا انعقاد

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

۲۹؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو ڈچ تبلیغ ڈیسک کے تحت ہالینڈ کے شہر ستاپ ہورست میں ایک خاص کمپین بنام ’’ابن آدم کی کاروان‘‘ کے تحت تبلیغ کرنے کی توفیق ملی۔اس دن داعیان ا لی اللہ میں عبدالحق کمپئر صاحب ناظم ڈچ ڈیسک،ان کی اہلیہ نور السحر صاحبہ،ابراہیم کوثر صاحب مربی سلسلہ اور خاقان احمد صاحب طالب علم جامعہ احمدیہ یوکے شامل ہوئے۔

ہم نے جو لیفلیٹ استعمال کیا اس پر لکھا ہوا تھا:’’کیا آپ شمعون کی طرح کے مسیح کا انتظار کر رہے ہیں؟‘‘

’’ ابن آدم تمہارے پاس آچکا ہے جیسے روشنی مشرق کی طرف سے آتی ہے۔‘‘

شمعون کا ذکر انجیل میں لوقا کے دوسرے باب میں ہے۔جو یہ دعا کرتا تھا کہ وہ اپنی وفات سے قبل مسیح کو دیکھ سکے۔سٹاپ ہورست کے لوگ اس حوالے سے خوب واقف ہیں۔ لیفلیٹ میں دکھائی گئی تصویر ابن آدم کی آمد کا نقشہ پیش کرتی ہے۔

لوکل اخبار نے لکھا کہ ’’مسلم داعیان جو کہ احمدیہ مسلم جماعت سے تعلق رکھتے ہیں سٹاپ ہورسٹ میں امن کا پیغام لے کر آرہے ہیں۔احمدیہ مسلم جماعت وہ واحد جماعت ہے جو اس بات پر ایمان رکھتی ہے کہ مسیح جن کا کافی دیر سے انتظار کیا جارہا تھا اور وہ آج کے دور کے لیے راہنما ہیں، ان کا ظہور ہوچکا ہے۔‘‘ اس اخبار کے قارئین کی تعداد ۱۶ ہزار پانچ سو ہے اور اس کے سوشل میڈیا پر ۲۷؍ ہزار سے زائد فالورز ہیں۔

اس شہر کے لوگ ہمارے ساتھ بہت اچھے تھے۔کونسل کے ایک ممبر ہمارے پا س آئے اور پوچھا کہ آپ کا پروگرام صحیح جارہا ہے اور کہا کہ آپ لوگوں کو کسی چیز کی ضرورت ہوتو ہمیں بتائیں۔

زائرین نے اسلام کے بارے میں مختلف سوالات کیے، جیسا کہ ’ کیا اللہ اور گاڈ ایک جیسے ہیں؟ ‘ اور ’کیا ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ غیر مسلم جہنم میں جائیں گے؟‘

ہم نے ۲۵؍ کے قریب لوگوں سے بات کی۔ اس کے علاوہ دس احباب نے جماعتی کتابیں گھر میں پڑھنے کے لیے لے لیں اور اپنا فون نمبر بھی دیا۔اس کے علاوہ ۳۰۰؍ پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

خاکسار( مربی سلسلہ) نے اس پراجیکٹ کے انتظامی کام سرانجام دیے۔ کونسل سے اس پروگرام کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے لطیف فرحاخن صاحب نے مدد کی اس پروگرام کی سوشل میڈیا اور اخبار میں پروموشن (promotion)کے لیے کاشف اکمل صاحب نے مدد کی۔اس کے علاوہ لوکل صدر مکرم منیب احمد صاحب نے اپنی ٹیم کے ساتھ سٹالز لگانے اور پمفلٹ تقسیم کرنے میں مدد کی۔اللہ اس پروگرام میں شامل ہونے والوں کو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button