متفرق

لبنانی سیخ کباب (شیش تاؤک)

اجزائے ترکیبی

ہڈی کے بغیرچکن ایک کلو

انڈا ایک عدد

کچی پسی ہوئی پیاز دو کھانے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

سفید مرچ ایک چائے کا چمچ

بھنا کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ

جائفل پاؤڈر ایک چٹکی

بھنا کٹا خشک دھنیا ایک چائے کا چمچ

لیمن جوس دو کھانے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

دہی آٹھ کھانے کے چمچ

اوریگانو ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

ٹماٹو کیچپ دو چائے کے چمچ

ترکیب

چکن کو کیوبز میں کاٹ لیں اور ساتھ دیے ہوئے تمام اجزا لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پھر سیخوں پر لگا کر پہلے سے ۱۸۰؍ ڈگری پر گرم کیے ہوئے اَوون میں ۲۵؍ سے ۳۰؍ منٹ کے لیے بیک کرلیں یا گرل (grill) کرلیں۔ خاکسار اس کو توے پر بھی روسٹ کرتی ہے اور بعد میں کوئلہ دکھاتی ہے۔ اس طرح بھی بہت لذیذ بنتے ہیں۔ نیز اس کے ساتھ سبز مرچ اور لہسن کی چٹنی بہت لذیذ لگتی ہے۔(آمنہ نورین۔ جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button