یورپ (رپورٹس)

ڈنمارک کے تیسرے بڑے شہرآرہوس میں مجلس انصار اللہ کا تبلیغی سٹال

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو پہلی دفعہ ڈنمارک کے تیسرے بڑے شہر آلبورگ میں منعقد ہونے والے ایک میلہ جو کہ جسم،دماغ اور روح کے موضوع پر منعقد کیا جاتا ہے میں شرکت کی توفیق ملی۔یہ شہر کوپن ہیگن سے ۱۸۳؍کلومیٹر دُور واقع ہے۔اس سے قبل کوپن ہیگن میں منعقد ہونے والے میلہ میں بھی مجلس انصار اللہ کو شرکت کی توفیق ملی اور لوگوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مجلس نے فیصلہ کیا کہ انتظامیہ کی طرف سے چار مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے میلوں میں شرکت کی جائے۔ یہ اس سال کا تیسرا میلہ ہےجو مورخہ۲۹؍ ستمبر تا یکم اکتوبر آرہوس کے شہر میں واقع جورس لینڈ بینک ارینا میں منعقد کیا گیا۔ اس میلہ میں پچاس سے زائدآرگنائزیشنز نے مختلف سٹال لگائے جن میں مختلف عیسائی چرچ، بدھسٹ اور دیگر تنظیموں کے سٹال تھے۔ اس میلہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو وزٹ کرنے والے اکثر روحانی اور جسمانی امور کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے متلاشی نظر آتے تھے۔

الحمدللہ مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو امسال اس میلہ میں تین دن شرکت کرنے کی توفیق ملی۔ چار انصار اور تین خدام مختلف اوقات میں سٹال پر ڈیوٹیاں دیتے رہے اور سٹال پر آنے والے مہمانان کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچاتے رہے۔ اس میلہ کی انتظامیہ نے بڑی خوشی کا اظہار کیا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی اسلامی تنظیم باقاعدہ اس میں شامل ہوئی ہے۔

پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے اس میلہ کو وزٹ کیا۔ ہال میں داخلہ کے لیے ۱۲۰؍کرونز کا ٹکٹ مقرر تھا۔

الحمد للہ یہ تبلیغی سٹال بہت کامیاب رہا۔ کئی احباب نے قرآن مجید خریدا اور اسی طرح مختلف جماعتی لٹریچر مفت تقسیم کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ تمام کارکنان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ:اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button