کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت کی مسلسل چھٹی کامیابی، جبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو پانچویں شکست

کرکٹ ورلڈ کپ

میچ نمبر29: اتوار29 اکتوبر2023ء

انگلینڈ بمقابلہ انڈیا

بمقام: لکھنؤ (Lucknow)

لکھنؤ میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کے 29 وَیں مقابلہ میں میں بھارت نے انگلینڈکو 100 رنز سے شکست دے کرمسلسل چھٹی کامیابی حاصل کی جبکہ دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم چھ میں سے پانچ میچ ہارکر آخری پوزیشن پر ہے اور ان کےسیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔

انگلینڈ کے کیپٹن Jos Butlerنے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔پوری ٹیم 34.5 اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بیٹنگ کے لئے قدرے مشکل پچ (pitch)پر انڈین بیٹنگ شروع سے ہی دباؤ میں نظر آئی۔کپتان روہت شرما اور مڈل آرڈر بلے باز سوریا کماریادیو کے علاوہ کوئی بلے بازمتاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔اوپنر شبمن گل 9،شریاس آئیر 4،کے ایل راہول 39،رویندرا جڈیجا 8 جبکہ ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

روہت شرما(Rohit Sharma)نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی شاندارفارم کو جاری رکھتے ہوئے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔انہوں نے راہول (KL Rahul) کے ہمراہ 91 رنز کی قیمتی شراکت کی۔

سوریا کماریادیو (Suryakumar Yadav)جب 49 رنز کےانفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے تو بھارت کا مجموعی سکور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر208رنز تھا۔نویں وکٹ کی ساجھے داری میں جسپریت بمراہ (Jasprit Bumrah)اورکلدیپ یادیو (Kuldeep Yadav)نے 21اہم رنز کا اضافہ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی (David Willey) نے تین،کرس ووکس (Chris Woakes) اور عادل رشید(Adil Rashid) نے 2،2 جب کہ مارک ووڈ (Mark Wood) نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی اننگز کا آغاز ڈیوڈ برسٹو اور ڈیوڈ ملان نے کیا تاہم انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑاگئی اور صرف 52 رنز کے مجموعی اسکور پر ابتدائی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اوپنر زجونی برسٹو 14اورداوِدملان 16 جبکہ جو روٹ اور بین اسٹوکس صفرکے سکور پر آؤٹ ہوگئے۔بھارتی گیندبازوں نے بہترین باؤلنگ کی اور پچ سے بھی ان کو خاطرخواہ مدد ملی جس کےنتیجہ میں کوئی بھی انگلش بلے بازمزاحمت پیش کرنے میں ناکام رہا۔لیام لوِنگسٹن (Liam Livingstone)نے سب سے زیادہ27رنز بنائے۔

کپتان جَوس بٹلر 10 رنز،معین علی 15 ،کرس ووکس 10،عادل رشید 13 رنز بناسکے جبکہ مارک ووڈبھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ولی 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 4،جسپریت بمراہ نے 3،کلدیپ یادیو نے 2 اور رویندرا جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خلاصہ:

بھارت50اوورز میں 229رنز9کھلاڑی آؤٹ

روہت شرما87،سوریاکماریادیو49،کے ایل راہول 39

ڈیوڈوِلی45/3،عادل رشید35/2،کرس ووکس 33/2

انگلینڈ34.5اوورز میں 129رنزپرآل آؤٹ

لیام لوِنگسٹن 27،ڈیوڈ وِلی 16*

محمدشامی22/4،جسپریت بمراہ32/3،کلدیپ یادیو24/2

انڈین کیپٹن روہت شرمامیچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

اہم اعدادوشماروریکارڈز

  • ورلڈکپ تاریخ میں پہلی مرتبہ انگلینڈ نے لگاتارچارمیچز میں شکست کی ہزیمت اٹھائی ہے۔اسی طرح یہ پہلا موقع ہے کہ انگلینڈکسی ورلڈکپ میں پانچ میچز ہارا ہو۔قبل ازیں 1996ء،2011ء اور2015ء میں انگلش ٹیم چارچار مقابلوں میں ناکام ہوئی تھی۔
  • 2015ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ230یا اس سے کم کا ہدف عبورکرنے میں ناکام رہا۔
  • انڈیا کے محمد شامی نے ورلڈ کپ میچز میں چھٹی مرتبہ چار یا زائد وکٹیں حاصل کی ہیں جوکہ آسٹریلیاکے مچل سٹارک کےساتھ مشترکہ ریکارڈ ہے۔
  • ورلڈکپ مقابلوں میں روہت شرما نے ساتویں بار Player of the Matchکاایوارڈ حاصل کیا ۔ سچن ٹنڈولکر سب سے زیادہ 9بار ورلڈ کپ میں میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپاچکے ہیں۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button