بچوں کا الفضل

ہنسنا منع ہے!

٭… ماں: بیٹا! یہ کیا لکھ رہے ہو؟

بیٹا: کلیم کو خط لکھ رہا ہوں۔

ماں: مگر تم کو تو لکھنا نہیں آتا۔

بیٹا: تو کیا ہوا کلیم کو بھی پڑھنا نہیں آتا۔

٭… ٭… ٭… ٭

٭… ایک لڑکی نے اپنی سہیلی سے کہا۔ پتا ہے میری بلّی اپنا نام بھی بول سکتی ہے۔

سہیلی نے حیرت سے کہا۔ اچھا! کیا نام ہے اس کا؟

میاؤں۔ لڑکی نے جواب دیا۔

٭… ٭… ٭… ٭

٭… استاد: کارپوریشن کسے کہتے ہیں ؟

شاگرد: جناب جہاں کار کا آپریشن ہو، اسے کارپوریشن کہتے ہیں۔

٭… ٭… ٭… ٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button