کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مقابلہ تقریر بزبان عربی کا انعقاد

مجلسِ علمی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے زیرِ اہتمام مورخہ ۱۹؍ اگست بروز ہفتہ بعد نماز عصر ’’مقابلہ تقریربزبان عربی‘‘ منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مقابلہ کے قواعد پڑھ کرسنائے گئے۔

مجموعی طور پر ۲۹؍ طلبہ نے اس مقابلہ میں حصہ لیا۔ طلبہ کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے تین، تین طلبہ نے اپنے گروپ کی نمائندگی کی جبکہ دیگر طلبہ نے انفرادی طور پر حصہ لیا۔ مقابلہ کی تمام کارروائی عربی زبا ن میں جاری رہی۔ مقابلہ کا نتیجہ کچھ اس طرح رہا: اول :عزیزم حسین عمر Mpenda (درجہ ثالثہ) دوم: عزیزم ابراہیم احمدNgalombe(درجہ ثالثہسوم: عزیزم بشیر الدین Lubanga(درجہ اولیٰ)

مجموعی طور پر ’’شفقت گروپ‘‘ کے نمائندگان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دعا کے ساتھ مقابلہ کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button