دعائے مستجاب
سواری پر سوار ہونے کی ایک اور دعا
حضرت نوح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ ہدایت فرمائی کہ جب کشتی میں سوار ہوجائیں تو پہلے اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ نَجّٰنَا مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ پڑھیں یعنی تمام تعریف اس ذات کے لیے ہے جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات دی۔ اور پھریہ دعا پڑھیں۔ حضرت علیؓ مسجد میں داخل ہوتے وقت بھی یہی دعائیہ آیت پڑھا کرتے تھے۔ (تفسیر قرطبی جزء۱۲ صفحہ ۱۲۰)
رَبِّ اَنۡزِلۡنِیۡ مُنۡزَلًا مُّبٰرَکًا وَّاَنۡتَ خَیۡرُ الۡمُنۡزِلِیۡنَ (الموٴ منون:۳۰)
ترجمہ: اے میرے ربّ! تُو مجھے ایک مبارک اُترنے کی جگہ پر اتار اور تُو اتارنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔