افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے پچاسیویں طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۱؍ اگست۲۰۲۳ء بروزپیر مدرسۃ الحفظ کے ایک طالبعلم عزیزم شریف احمد فینی(Sharif Ahmad Fenyi)ولدمکرم عبداللہ فینی صاحب (Abdullah Fenyi)آف گھانانے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔الحمدللہ۔اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزم و سلسلہ کے لیے مبارک فرمائے اور بچے کے لیے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔آمین۔

عزیزم یکم فروری ۲۰۲۱ء کو مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوا اور دو سال،چھ ماہ اور اکیس دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔الحمدللہ۔ مورخہ۲۱؍اگست کو خاکسار نے ان سےآخری سبق سنااور اس نئے حافظ کو اساتذہ اور تمام طلبہ نے مبارکباد دی۔ اس خوشی کے موقع پر عزیز نے اپنے جیب خرچ سے تمام طلبہ میں جوس اور بسکٹ تقسیم کیے۔عزیزم سیکنڈری سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل میں داخلے کا خواہشمند ہے تاکہ مزید علم حاصل کرکے سلسلہ کی خدمت کر سکے۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز(مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۸۵؍ طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں جن کا تعلق گھانا، برکینا فاسو، آئیوری کوسٹ،یوگنڈا، لائبیریا، ٹوگو، بینن، گیمبیا اور پاکستان سے ہے۔ اس وقت مدرسۃ الحفظ میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد۱۶ ہے۔ ان طلبہ کا تعلق گھانااورگنی بساؤ سے ہے۔

احباب کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ طلبہ کو تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم کرنے، اسے ہمیشہ یاد رکھنےاور خلافت احمدیہ کے زیر سایہ دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین۔

(رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید(مربی سلسلہ)۔ انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button